باربی کیو اچاری بوٹی بنانے کا طریقہ

پالک اور چیز کے کوفتے بنانے کا طریقہ
March 6, 2021
منی ایپل پائی بنانے کا طریقہ
March 19, 2021

باربی کیو اچاری بوٹی بنانے کا طریقہ

تیاری کا مکمل وقت
20 منٹ
پکانے کا وقت
40 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
4 افراد
اجزاء
1 بغیر ہڈی کا چکن آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
4 لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
5 ثابت رائی آدھا چائے کا چمچ
6 میتھی دانہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
7 سونف ایک چائے کا چمچ
8 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
9 کلونجی آدھا چائے کا چمچ
10 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
11 پپیتا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
12 دہی چار کھانے کے چمچ
13 فریش کریم دو کھانے کے چمچ
14 زردے کا رنگ ایک چٹکی
15 کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ
تیار کرنے کی ترکیب

1چکن کو صاف دھو کر فریزر میں رکھیں اور تھوڑا سا سخت ہونے پر اس کی چوکور بوٹیاں کاٹ لیں۔
2رائی میتھی دانہ،سونف،کلونجی اور زیرہ،ان تمام اچار کے مصالحوں کو کوٹ لیں۔
3چکن کی بوٹیوں پر ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل زردے کا رنگ،پپیتا اور لیموں کا رس لگا کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے رکھیں۔
4پھر دہی،ادرک لہسن،نمک اور لال مرچ کو ملا کر ان بوٹیوں پر لگائیں اور فریج میں رکھ دیں۔
5آدھے گھنٹے کے بعد کریم میں کٹا ہوا چاٹ مصالحہ ملا کر ان بوٹیوں پر لگائیں اور ان کو کوئلوں پر سنہری ہونے تک سینک لیں۔درمیان میں برش کی مدد سے کوکنگ آئل لگاتے جائیں۔
6اچار کی خوشبو میں رچی ان چکن کی بوٹیوں کو گرم گرم فرائی نان اور سلاد کے ساتھ شروع کریں۔