بیف پارچے مصالحہ بنانے کا طریقہ

راجستھانی مٹن قورمہ بنانے کا طریقہ
May 28, 2021
رس ملائی بنانے کا طریقہ
May 31, 2021

بیف پارچے مصالحہ بنانے کا طریقہ

تیاری کا مکمل وقت
25 منٹ
پکانے کا وقت
50 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
6 افراد
اجزاء

1 گائے کا گوشت 1/
2 کلو(پارچے بنے ہوئے)2 پیاز(پسی ہوئی) 1 چائے کا چمچہ
3 لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچہ
4 ادرک پیسٹ 1 چائے کا چمچہ
5 نمک حسب ذائقہ6
لال مرچ پاو¿ڈر 1 چائے کا چمچہ
7 ہلدی پاو¿ڈر 1 چائے کا چمچہ
8 دہی 1/2 کپ9 کریم 1/2 کپ
10 چھوٹی الائچی 3 عدد
11 تیل حسب ضرورت12
ثابت گرم مصالحہ 1 کھانے کا چمچہ
تیار کرنے کی ترکیب

1دیگچی میں تیل گرم کرکے چھوٹی الائچی اور گرم مصالحہ ڈال دیں کڑکڑا جائے تو گوشت‘لہسن پیسٹ‘ہلدی پاو¿ڈر‘ادرک پیسٹ‘نمک‘لال مرچ پاو¿ڈر اور پیاز ڈال کر بھون لیں۔
2تیل الگ ہو جائے تو حسب ضرورت پانی ڈال کر گوشت گلنے تک درمیانی آنچ پر ڈھک کر پکائیں۔
3پانی خشک ہو جائے تو دہی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
4کریم ڈال کر مکس کرکے چولہے سے اتار لیں۔سرونگ پلیٹ میں نکال کر شروع کریں۔