چکن تکہ پائی بنانے کا طریقہ

چکن بادام قورمہ بنانے کا طریقہ
May 17, 2021
پوٹیٹو گارلک پیزا بنانے کا طریقہ
May 25, 2021

چکن تکہ پائی بنانے کا طریقہ

تیاری کا مکمل وقت
25 منٹ
پکانے کا وقت
45 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
5 افراد
جزاء
1 چکن 200 گرام
2 میدہ دو پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
5 کچلا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
6 کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
7 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
8 ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
9 سرکہ دو کھانے کے چمچ
10 زردے کا رنگ ایک چٹکی
11 چینی آدھا چائے کا چمچ
12 مارجرین یا مکھن سوا پیالی
13 کوکنگ آئل حسب ضرورت

تیار کرنے کی ترکیب
1بغیر ہڈی کا چکن لے کر اس کی چھوٹی بوٹیاں کر لیں اور صاف دھو کر چھلنی میں رکھ لیں۔
2ایک پیالے میں ادرک،نمک،لال مرچ،بھنا ہوا کٹا ہوا دھنیا،زیرہ،زردے کا رنگ اور سرکہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اس سے چکن کو میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
3پائی بنانے کے لئے مارجرین یا مکھن میں نمک،کچلا ہوا لہسن اور چینی ڈال کر ہلکا سا ملائیں۔پھر اس میں میدہ ڈال کر گوندھ لیں(زیادہ دیر تک گوندھنے کی ضرورت نہیں ہوتی)۔
4پائی بنانے والی ڈش میں خشک میدہ چھڑکیں اور گوندھیں ہوئے میدے کو(تھوڑا سا بچا لیں)بیل کر اس میں لگا لیں۔اوپر سے پلاسٹک سے ڈھک کر آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
5فرائنگ پین میں دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور میرینیٹ کئے ہوئے چکن کو تیز آنچ پر فرائی کرکے نکال لیں۔
6اوون کو 180C پر گرم کریں،پائی ڈش کو فریج سے نکال کر اس میں کانٹے سے سوراخ کر لیں۔
7پھر اسے پندرہ سے بیس منٹ اوون میں رکھ کر نکال لیں۔
8اس میں تیار کیا ہوا چکن پھیلا کر ڈالیں اور اوپر سے سنبھال کر رکھے ہوئے میدے کو بیل کر حسب پسند ڈیزائین میں لگا دیں۔دوبارہ سے دس سے پندرہ منٹ کے لئے اوون میں رکھ دیں۔