وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے پرعزم

جمہوریت اور بچہ جمہورا
September 23, 2020
حضرت غوث بہاءالدین زکریا سہروردیؒ
September 25, 2020

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے پرعزم

ایچ آئی ہاشمی
ڈیرہ غازی خان کی صوبہ پنجاب میں ایک تاریخی حیثیت ہے جس کو مورخ نے ہربدلتے وقت کے ساتھ ہمیشہ سنہرے حروف میں رقم کیا ۔تاریخ بتاتی ہے کہ پندرہویں صدی عیسوی میں بلوچ قبائل نے اس دھرتی کو اپنا مستقر بنایا۔ ایک ممتاز بلوچ سردار میر حاجی خان میرانی نے اپنے لاڈلے بیٹے غازی خان کے نام پر دریائے سندھ کے مغربی کنارے پر ڈیرہ غازی خان کی بنیاد رکھی۔سب سے اہم با ت یہ ہے کہ محل وقوع کے لحاظ سے ڈیرہ غازی خان ملک کے چاروں صوبوں کے وسط میں واقع ہے، اس کے مغرب میں کوہ سلیمان کا بلند و بالا سلسلہ ہے، شمال میں تھل اور مشرق میں دریائے سندھ ٹھاٹھیں مار رہا ہے، طبقات الارض کے حوالے سے یہ خطہ پہاڑی، دامانی، میدانی اور دریائی علاقوں پر مشتمل ہے، آب و ہوا کے لحاظ سے سردیوں میں سرد اور گرمیوں میں گرم مربوط خطہ ہے۔ڈیرہ غازی خان کی چار تحصیلیں ہیں۔ ڈیرہ غازی خان۔ تونسہ شریف۔ ٹرائیبل ایریا۔ اور کوٹ چُھٹہ ڈیرہ غازی خان کی سرزمین معدنی وسائل سے مالا مال ہے ارد گرد کا علاقہ سنگلاخ پہاڑوں کے باعث ناقابل کاشت ہے، علاقے کے نوجوانوں کی اکثریت روزگار کی تلاش میں خلیجی ممالک کا رُخ کرتی ہے،
جس تونسہ کے علاقے سے گیس اور تیل نکلتا ہے، علاقے میں موجود یورینیم کے استعمال سے پاکستان ایٹمی طاقت بن چکا ہے آج اُسی سرزمین کی مٹی سے ایک ایسا لیڈر صوبہ پنجاب کو نصیب ہوا جس نے پنجاب کو ہر لحاظ سے خوبصورت اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے نہ رات دیکھی نہ دن دیکھا اور عوام کے فلاح و بہبود کیلئے ہروقت میدان عمل میں کمربستہ نظرآیا ۔کل تک سیاسی قد کاٹھ رکھنے والے سیاست دانوں کی بھیڑ میں عوام کی نظروں سے اوجھل رہنے والا بے نام سا سیاستدان آج پنجاب کا وزیراعلیٰ ہے ۔ لیکن آج قدرت نے منظر نامہ یکسر بدل کر رکھ دیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے قلیل مدت میں اپنی کارکردگی کی بدولت اپنے آپ کو ایسا منوایا ہے کہ کل تک جنہیں سیاسی قد کاٹھ رکھنے ولا سیاست دان تصور کیا جارہا تھا وہ آج اپنے تمام ترسیاسی تجربات کے باوجود عثمان بزدار کے سامنے چھوٹے نظرآنے لگے ہیں ،جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ سردار عثمان بزدار نے کسی ایک خطے، ایک علاقے، ایک شہر کا نہیں سوچا بلکہ پورے پنجاب کا سوچا ہے اور برابری کی سطح پر پورے پنجاب کیلئے عملی اقدامات کئے اور عوامی حلقے میں پزیرائی حاصل کی
اِسی طرح ڈیرہ غازی خان اور اُس کے ملحقہ قبائلی علاقہ جات بھی اُن علاقوں میں سے ہے جس کے متعلق یہ رائے عام ہے کہ سابقہ ادوار پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی اور اب پہلی بارپنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح اِس پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا ملتان سے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے فاضلہ کچھ اور بارتھی کا دورہ اِسی سلسلہ کی کڑی ہے کہ اِس خطے کو ترقی کی دھارے میں شامل کیا جاسکے تاکہ یہاں کی عوام کا بھی معیار زندگی بہتر ہو اور وہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے میں کسی قسم کی مزاحمت محسوس نہ کریں۔اِس موقع وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے فاضلہ کچھ اوربارتھی مےں عوام کی فلاح وبہبود کےلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کےا اور سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعلیٰ نے فاضلہ کچھ کے بنیادی مرکز صحت اور ہائی سکول کو اپ گریڈ کر نے کا اعلان کےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے کوہ سلےمان کے علاقے مےں پانی ذخےرہ کرنے اورآبپاشی کےلئے استعمال کرنے کےلئے 4سمال ڈےم کی تعمےر کا بھی اعلان کےا۔وزےراعلیٰ نے فاضلہ کچھ کے بی اےچ ےو کوآر اےچ سی کا درجہ دےنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعلیٰ نے فاضلہ کچھ میں اراضی ریکارڈ سنٹر کا افتتاح کےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈےرہ غازی خان کے 1066سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کے تحت سکولوں کی سولرائزیشن کے پروگرام کا افتتاح کےا۔اس منصوبے کے تحت بارتھی مےں 55سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کےا جارہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے فاضلہ کچھ میں سپورٹس سٹیڈیم کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعلیٰ نے فاضلہ کچھ کےلئے ریسکیو 1122 موٹر بائےک اےمبولےنس سروس کا افتتاح کےا۔ پہلے مرحلے میں 15 موٹر بائیک ایمبولینس فراہم کی گئی ہےں۔ موٹر بائیک ایمبولینس تحصیل کوہ سلیمان کے 15 مقامات پر تعینات ہوں گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے بوائز ہائی سکول کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا بھی افتتاح کےا۔بوائز ہائی سکول فاضلہ کچھ کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دیا گیاہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے فاضلہ کچھ میںواٹر فلٹرےشن پلانٹ کا افتتاح کےا اورپلانٹ سے پانی بھی پےا۔وزےراعلیٰ نے بچوں کو قطرے پلا کرانسداد پولیو مہم کا افتتاح کےا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکوتحصیل کوہ سلیمان مےں جاری منصوبوںاورماسٹر پلاننگ کے بارے مےں بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار فاضلہ کچھ کے بعد بارتھی پہنچے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے بارتھی میںرےسکےو1122 موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا آغاز کردےا۔وزےراعلیٰ نے بارتھی مےں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کو اپ گرےڈکرنے کا اعلان کےا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کو ہائر سکےنڈری سکول کا درجہ دے دےاگےاہے۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے بارتھی مےں اراضی رےکارڈ سےنٹر کا بھی افتتاح کےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے بارتھی مےں سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پروگرام کا بھی افتتاح کےا۔بارتھی کے 55سکولوں کو سولرانرجی پر منتقل کررہے ہےں ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ بارتھی گرلز ہائی سکول کی طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے اورگرلز سکول کےلئے وےن مہےا کی گئی ہے،جس سے بچےوں کی ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہوگےا ہے۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر منعقدہ تقرےب سے خطاب کےا اوربلوچی زبان مےں تقرےر کی۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ موسی خیل تونسہ روڈپونے تےن ارب روپے کی لاگت سے تعمےر کی جارہی ہے ۔ 35 کلومیٹر طوےل روڈ کا75فےصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ موسی خےل تونسہ روڈ پنجاب اوربلوچستان کے درمےان رابطوں کو بہتر بنانے مےں معاون ثابت ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ ترقی کے سفر کو بڑے شہروں کے ساتھ پسماندہ علاقوں تک لے کر آئے ہےں۔کئی دہائےوں سے نظر انداز علاقوں کو پہلی بار ان کا حق دےا جارہاہے ۔جن علاقوں مےں ماضی کے حکمران کبھی نہےں گئے آج وہاں ترقی کے ثمرات پہنچ رہے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ قبائلی علاقوں مےں بسنے والوں سے خصوصی لگاو¿ ہے۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے کوہ سلےمان کے علاقے مےں چار سمال ڈےم بنانے کا اعلان کےا۔ انہوںنے کہا کہ پانی کو محفوظ کرنے اورآبپاشی کےلئے استعمال مےں لانے کےلئے چھوٹے ڈےموں کی تعمےر پر کام شروع کردےا ہے ۔انہوںنے کہا کہ قبائلی علاقے مےں معےاری درس گاہےں بنائی جائےںگی۔ تعلےم کے ساتھ صحت کی سہولتوں کو مزےد بہتر بنائےںگے۔مےرا اورآپ کاتعلق پہلے سے زےادہ مضبوط ہوا ہے ۔ آپ سے ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوہ سلےمان کے دور دراز علاقے عافی بندکا دورہ کیا- کسی بھی وزیر اعلی کا دور دراز علاقے عافی بند کا یہ پہلا دورہ ہے -تےن ہزار فٹ بلندی پر واقع عافی بند کوہ سلےمان کا بلند ترےن علاقہ ہے-سفےد کوہ بلٹ کہلانے والے علاقے مےں معدنےات کے خزانے چھپے ہوئے ہےں -سفےد کوہ علاقہ قےمتی معدنےات سے مالامال مگر پانی اوردےگر ضرورےات سے محروم ہے-کوہ سلےمان کے علاقے عافی بند مےں پہلی مرتبہ کسی وزےراعلیٰ کی آمد پر مقامی لوگ خوشی سے نہال ہو گئے- وزےراعلیٰ عثمان بزدار اوران کی ٹےم کو بکرےوں کے دودھ کی چائے پےش کی گئی-وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے پانی کی بوتل کی بجائے گڑھے سے پانی منگواکرپےااورمقامی لوگوں سے ”حال احوال“ کےا-علاقے کے لوگوں نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو مسائل سے آگاہ کےا-وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے عافی بند کے علاقے مےں سکول اورپکنک پوائنٹ بنانے کا اعلان کیا اور لوگوں کو ہمہ وقت پانی کی فراہمی کےلئے ٹےنکی رکھوانے کی ہداےت کی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ بستی زےن سے آنے والے راستے کو پبلک پاتھ ڈکلےئر کےا جائے گااور علاقے میں سےورےج اورواٹر سپلائی کی سکےموں کو شروع کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔سفےد کوہ بلٹ جیسا علاقہ پنجاب کا حصہ ہے مگر ترقی میں صدےوں پےچھے ہے۔عافی بند جےسے علاقوںکی محرومےوں کو دور کرنے کےلئے وزارت اعلی کا منصب ملا ہے۔میں پسماندہ علاقوں کے عوام کا وکیل ہوں -میں جو پہلے تھا آج بھی وہی ہوں -آپ میرے ساتھی ہیں اور آپ کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے -ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر تنقید کرنے والے عام آدمی کی مشکلات کا رتی بھر بھی ادراک نہیں رکھتے- پسماندہ علاقوں میں جا کر عام لوگوں سے ملنا اور ان کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے -عافی بندآنے والے قبائلیوں نے وزےراعلیٰ کے ساتھ تصاوےر بنوائیں اور عثمان بزدار زندہ باد کے نعرے لگائے-اےڈےشنل چےف سےکرٹری ساو¿تھ پنجاب، کمشنر ڈےرہ غازی خان ڈویژن ،آر پی او ڈیرہ غازی خان اور متعلقہ حکام بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے-
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے عوامی نمائندہ ہونے کا عملی ثبوت دیتے ہوئے فاضلہ کچھ اور بارتھی میںبلوچ رواےت کے مطابق ”حال احوال“ کی محفل مےں شرکت کی ۔اس موقع پر وزےراعلیٰ عثمان بزدار قبائلی عمائدین اورمعززےن علاقہ کے ساتھ گھل مل گئے اور زمےن پربےٹھ جانے میں بھی کوئی آڑ نہ سمجھی۔”حال احوال“ کی نشست مےں بزدار قبےلے، مقدمےن اورمعززےن نے وزےراعلیٰ سے مختلف امورپر تبادلہ خےال کےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے ”حال احوال“ کے شرکاءسے بلوچی مےں خطاب کےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے علاقے کے لوگوںکے مسائل سنے اور لوگوں سے درخواستےں وصول کیں اوراحکامات جاری کےے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ پورے پنجاب کے عوام کی قسمت بدلےںگے۔ماضی کے حکمرانوںکی طرح عوام کو دھوکہ دےا نہ دےںگے۔سابق حکمرانوں نے آج تک ڈےرہ غازی خان کے اس پسماندہ علاقے مےں قدم نہےں رکھا۔انہوںنے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح شوبازی پر نہےں بلکہ عمل پر ےقےن رکھتاہوں ۔پسماندہ علاقوں کی قسمت بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔ پسماندہ علاقوں کے ہر ترقیاتی منصوبے کی خودنگرانی کررہا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ ماضی کے برعکس اب ترقیاتی منصوبے منتخب نمائندوں کی مشاورت سے بنائے جا رہے ہیں۔ آپ مےرا مان ہےں اورمےں آپ کا مان ہمےشہ رکھوں گا۔عوام کی خدمت مےرے خون مےں شامل ہے ۔قبائلی عمائدےن اورمعززےن علاقہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار حقےقی معنوں مےں عوامی لےڈر ہےں ۔عثمان بزدار کی وجہ سے پہلی بارپسماندہ علاقوں کو ان کا حق ملا ہے۔عثمان بزدار عوام کے حقےقی خدمت گارہےں۔