فرائیڈ پیزا رول بنانے کا طریقہ

Rasmalai Cake Recipe In Urdu
رس ملائی کیک بنانے کا طریقہ
September 7, 2021
ٹرکش پلاو بنانے کی کا طریقہ
September 7, 2021

فرائیڈ پیزا رول بنانے کا طریقہ

Fried Pizza Roll Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت
30 منٹ
پکانے کا وقت
20 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
3 افراد
اجزاء
1 پیزا کا گوندھا ہوا آٹا دو پیالی
2 بھنا ہوا چکن ایک پیالی
3 چیڈر چیز آدھی پیالی
4 موزریلا چیز آدھی پیالی
5 زیتون آٹھ سے دس عدد
6 مشرومز چار سے پانچ عدد
7 شملہ مرچ ایک عدد
8 تھائم آدھا چائے کا چمچ
9 اجوائن آدھا چائے کا چمچ
10 کوکنگ آئل حسب ضرورت
تیار کرنے کی ترکیب
1پیزا کا آٹا گوندھنے کے لئے بڑے پیالے میں دو پیالی میدہ ڈالیں اور اس کے درمیان میں گڑھا کرکے اس میں نمک،ایک چائے کا چمچ چینی،ایک چائے کا چمچ خشک خمیر،آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی کالی مرچ اور چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ملائیں۔

2پھر اسے گرم دودھ سے گوندھ لیں اور ڈھک کر گرم جگہ پر رکھ دیں،پندرہ سے بیس منٹ بعد جب آٹا پھول جائے تو اسے دوبارہ گوندھ کر پلاسٹک میں لپیٹ کر گرم جگہ پر رکھ دیں۔

3بھنا ہوا چکن بنانے کے لئے 200 گرام بغیر ہڈی کا چکن لے کر اسے نمک،ایک چائے کا چمچ کٹی ہوئی لال مرچ،دو کھانے کے چمچ سرکہ اور دو کھانے کے چمچ سویا ساس کے ساتھ میرینیٹ کر لیں۔دس سے پندرہ منٹ بعد ایک چائے کا چمچ کوکنگ آئل میں تیز آنچ پر فرائی کر لیں۔

4پھر چکن میں باریک کٹے ہوئے زیتون،مشرومز اور شملہ مرچ ملا لیں۔

5پیزا کے گوندھے ہوئے آٹے کو موٹی چپاتی کی طرح بیل لیں،پھر اس پر چکن کا مکسچر پھیلا کر رکھیں اور اس پر کش کیا ہوا چیز (دونوں چیز ملا کر ) ڈال کر اجوائن اور تھائم چھڑک کر بند کر دیں۔اسے احتیاط سے رول کر لیں اور اس کے ڈیڑھ سے دو انچ کے رول کاٹ لیں۔
6کڑاہی میں کوکنگ آئل میں ان رولز کو سنہری فرائی کر لیں۔
7ان گرم گرم فرائیڈ پیزا رول کو چلی گارلک ساس کے ساتھ انجوائے کریں۔