ایچ ای سی کا 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان

کورونا ویکسین کی فنڈنگ، عالمی اداروں سے رابطوں کا فیصلہ
November 24, 2020
نواز شریف کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے سرنڈر کرنے کی مہلت ختم
November 24, 2020

ایچ ای سی کا 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان کردیا۔اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) نے 2018 کے بعد سے تمام دو سالہ ڈگریاں غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی کالج سے بیچلر آف آرٹس(بی اے)، بیچلر آف کامرس(بی کام) اور بیچلر آف سائنس (بی ایس سی) کی ڈگری نہیں ملے گی۔

ایچ ای سی نے کہا ہے کہ 2018 میں پابندی کے باوجود غیر قانونی پروگرام کا اجراءتشویشناک ہے، یونیورسٹیاں فوری طور پر ایسے پروگرامز میں داخلے بند کردیں، ایچ ای سی 31 دسمبر 2018 کے بعد ایسی کسی ڈگری کو تسلیم نہیں کرے گی۔