بادامی گوشت بنانے کا طریقہ

Kaleji Masala Recipe In Urdu
کلیجی مصالحہ بنانے کا طریقہ
July 24, 2021
کلیجی مصالحہ بنانے کا طریقہ
July 28, 2021

بادامی گوشت بنانے کا طریقہ

تیاری کا مکمل وقت
20 منٹ
پکانے کا وقت
50 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
5 افراد
اجزائ
1 مٹن(بوٹی) 1 کلو
2 دہی 1 کپ
3 ادرک پیسٹ 2 چائے کے چمچے
4 گھی حسب ضرورت
5 لہسن پیسٹ 2 چائے کے چمچے
6 زیرہ(ک±ٹا ہوا) 2 کھانے کے چمچے
7 پیاز(سلائس کاٹ لیں) 1 عدد
8 بادام(چھلکا اتار لیں) 150 گرام(پیسٹ بنا لیں)
9 بڑی الائچی 2 عدد
10 سفید مرچ 1/2 چائے کا چمچہ
11 لونگ 4 عدد
12 سیاہ مرچ 6 عدد
13 نمک 2 چائے کے چمچے
14 پودینہ کے پتے حسب ضرورت

تیار کرنے کی ترکیب
1پہلے مٹن کو ایک کپ دہی میں میرینیٹ کرکے ایک ایئر ٹائٹ (ہوا بند) ڈبے میں 1 گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
2ایک کپ گھی گرم کریں اور پیاز ڈال کر ہلکی گلابی ہونے تک فرائی کر لیں۔
3اب تمام مصالحے ڈال دیں۔
4پھر 2 کھانے کے چمچے ادرک لہسن پیسٹ ملا دیں اور اچھی طرح بھون لیں۔
5پھر زیرہ اور میرینیٹ کیا ہوا مٹن ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔
6پھر چھلے ہوئے باداموں کا پیسٹ کری میں ملا دیں۔پھر اچھی طرح مکس کر لیں اور 1 کپ پانی ڈال دیں۔
7پھر نمک اور سفید مرچ ملا دیں۔45 منٹ تک پکائیں۔پودینہ کے پتوں اور بادام سے گارنش کر لیں۔