چکن زیرہ قورمہ بنانے کا طریقہ

چکن منقہ بنانے کا طریقہ
April 29, 2021
پیاز اور لہسن کی بو دور کرنے کا طریقہ
May 3, 2021

چکن زیرہ قورمہ بنانے کا طریقہ

اشیائ:
مرغ ایک عدد
گھی ڈیڑھ پاو
پیاز ایک پاو
پسا ہوا گرم مصالحہ دو تولہ
دہی ایک پاو¿
نمک حسب ذائقہ
سونف آدھ چمچ
کالا زیرہ آدھ چمچ
ادرک پسا ہوا دو تولہ
زعفران ایک ماشہ
دھنیا حسب ضرورت
لال مرچ حسب ضرورت
ترکیب:
مرغ کے منا سب لمبائی چوڑائی کے پارچے بنا لیں پھر ان کو چھری کی نوک سے گودیں اس کے بعد زیرے اور سونف کے عرق سے دھوئیں اور ان پر ادرک کا لیپ کر یں پھر ان پارچوں کو سیخوں پر چڑھا کر کوئلوں کی آگ پر بھونیں اور ان پر گھی ٹپکاتے جائیں جب وہ ادھ بھنے ہو جائیں تو ہر پار چے کے دو دو ٹکڑے کر لیں اب پیاز کے لچھے کاٹ کر انہیں گھی میں تل کر سرخ کر کے رکھ لیں پھر زعفران کو آدھے گھنٹے دہی میں ملا کر دہی کو خوب گھوٹیں اور اسے بھی الگ رکھیں اس کے بعد باقی پیاز، آدھے دہی ، نمک، لال مرچ اور ادرک کا مصالحہ پیس کر اسے گھی میں بھون لیں اور مرغ کے بھونے ہوئے ٹکڑے اس مصالحے میں ڈال کر گلا ئیں۔ جب پانی خشک ہو جائے اور ٹکڑے اورمصالحہ پانی چھوڑنے لگیں تو سالن چھولہے سے اتار لیں اور گرم مصالحہ چھڑک کرپراٹھوں کے ساتھ تناول فرمائیں۔ اس بھنے ہوئے قورمے کا ذائقہ لا جواب ہوگا۔