چکن چلی سوس بنانے کا طریقہ

دیگی بریانی بنانے کا طریقہ
April 22, 2021
شاہی حلیم خاص بنانے کا طریقہ
April 28, 2021

چکن چلی سوس بنانے کا طریقہ

اشیاء:
چکن پارچے آدھ کلو
الائچی چھ عدد
پسی ادرک بیس گرام
پیاز باریک کٹی دو عدد
یخنی مرغ حسب ضرورت
تیل پچاس گرام
دار چینی ایک ٹکڑا
زعفران ایک گرام
لونگ پانچ عدد
نمک حسب ذائقہ
چلی سوس پچیس گرام
پسی ہلدی دو چمچ
لہسن پسا ہوا ایک چمچ

ترکیب:
کسی دیگچی میں گھی ڈال کر گرم کر یں اور اس میں پیاز براو¿ن کر لیں اسکے بعد اس میں ادرک اور لہسن بھی شامل کر دیں جب ادرک اور لہسن بھن جائے تو اس میں مرغی شامل کر دیں ساتھ میں الائچی، لونگ ، دار چینی، ہلدی بھی ڈال دیں تھوڑی دیر پکنے دیں پھر اسے اچھی طرح بھون لیں۔ جب چکن اچھی طرح بھن جائے تو اس میں چلی سوس ، نمک، مرغی کی یخنی یا پانی ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت گل جائے اور پانی بھی خشک ہو جائے تو چکن لذیذہ تیار ہے۔