پنک چکن مصالحہ بنانے کا طریقہ

پیاز اور لہسن کی بو دور کرنے کا طریقہ
May 3, 2021

پنک چکن مصالحہ بنانے کا طریقہ

تیاری کا مکمل وقت
20 منٹ
پکانے کا وقت
45 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
3 افراد
– اجزاء

1 مرغی کا گوشت 1/2 کلو
2 لہسن ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ
3 نمک حسب ذائقہ
4 پیاز(باریک کاٹ لیں) 2 عدد(درمیانی)
5 لال مرچ پاو¿ڈر 1 چائے کا چمچہ
6 سیاہ مرچیں(کٹی ہوئی) 1 چائے کا چمچہ
7 زیرہ‘ثابت دھنیا(کٹا ہوا) 1 چائے کا چمچہ
8 دہی(پھینٹ لیں) 1/2 کپ9 کریم 2 کھانے کے چمچے
10 ہری مرچیں(چوپ کر لیں) 2 عدد
11 گلابی رنگ 1 چٹکی
12 تیل حسب ضرورت13 تل گارنش کے لئے
تیار کرنے کی ترکیب
1گوشت میں نمک‘لال مرچ پاو¿ڈر‘کٹی ہوئی سیاہ مرچیں‘کٹا زیرہ‘دھنیا‘دہی‘ہری مرچیں‘لہسن ادرک پیسٹ‘کریم اور گلابی رنگ لگا کر 2 گھنٹے تک میرینیٹ کر دیں۔
2سوس پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں۔
3ہلکا سا کلر پیاز پر آجائے تو میرینیٹ کیا ہوا گوشت ڈال کر مکس کریں اور ڈھک کر پکائیں۔
4گوشت گل جائے تو بھون لیں اور آدھا کپ پانی ڈال کر 1 منٹ پکائیں۔ڈش میں نکال کر تل چھڑک کر شروع کریں۔