ٹرکش پلاو بنانے کی کا طریقہ

Fried Pizza Roll Recipe In Urdu
فرائیڈ پیزا رول بنانے کا طریقہ
September 7, 2021

ٹرکش پلاو بنانے کی کا طریقہ

تیاری کا مکمل وقت
15 منٹ
پکانے کا وقت
30 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد
– اجزاء
1 چاول ایک کلو2
گوشت ایک کلو
3 پیاز ایک پاو
4 گاجر ایک پاو
5 کشمش ایک چھٹانک
6 گرم مصالحہ ایک چمچی
7 گھی ایک پاو
8 نمک حسب ذائقہ
9 انڈے چھ عدد

تیار کرنے کی ترکیب
1کشمش صاف کرکے اور گاجر کے گول گول اور باریک کتلے بنا کر بالکل ہلکی آنچ پر تل لیجیے۔
2کچی باسمتی کے چاول صاف کرکے ایک گھنٹہ کے لئے بھگو دیجیے پتیلے میں گرم مصالحہ،نمک نصف چمچ،سرخ مرچ،گوشت اور پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیے۔
3جب گوشت گل جائے تو اتار لیجیے اور یخنی انڈے سخت ابال کر قتلے کاٹ لیجیے۔
4پتیلی میں گھی گرم کرکے پیاز کتر کر سرخ کر لیجیے پھر گوشت سے علیحدہ کرکے بھون لیجیے اور پتیلے کو اتار لیجیے۔
5چاول کا پانی نچوڑ کر پتیلے میں ڈال دیجیے یخنی میں نصف انڈے کی زردیاں حل کرکے ڈال دیجیے درمیانی آنچ پر پکائیے۔
6جب پانی خشک ہونے لگے تو اوون کی ٹرے میں پھیلا دیں ان پر انڈے کی زردی اور سفیدی کے قتلے ڈال کر اوون میں رکھیں۔
7دس منٹ بعد اوون سے نکال لیں ڈش میں ڈالیں گاجر اور کشمش کے ساتھ پیش لیجیے ترکی پلاو تیار ہے۔