شوہر کا دل کیسے جیتا جائے؟

 ناخنوں کے حسین ترین بنائیے!
February 1, 2021

 شوہر کا دل کیسے جیتا جائے؟

میاں بیوی ایک دوسرے کے زوج ہیں- دونوں نے ایک دوسرے کا دل جیتنا ہوتا ہے- اور اس میں چونکہ شوہر عام طور پر چند سال عمر میں, زندگی کے تجربے میں بڑا ہوتا ہے تو زیادہ ذمہ داری اس کی ہے- اگر مجازی خدا کہلوانا ہے تو یاد رکھنا ہو گا جن کے رتبے بڑے ہوتے ہیں ان کی ذمہ داریاں بھی بڑی ہوتی ہیں-

اور اس male chauvinism کو ختم کرنے کے لیے کردار سازی کی ضرورت ہے- اور اس کردار سازی میں اہم تریں کردار والدین کا ہے- باپ اگر بچوں کی ماں کی عزت کرے گا اور بیٹیوں کے ساتھ بیٹوں کی طرح کا سلوک کرے گا تو کل کو وہ بیٹا شوہر بن کر عزت کرنے والا بنے گا- اور تب وہ معاملات میں توازن رکھے گا تو کسی بھی معاملے میں, کسی بھی رشتے میں تلخی نہیں آئے گی

, اسی طرح جب ماں بچوں کے سامنے ان کے باپ کی عزت کرے گی رزق حلال پر شکرگذار رہتے ہوئے بچوں کو شکرگذاری, قناعت, محبت و خدمت اور رجوع الی اللہ کا نمونہ پیش کرے گی تو کل کو بیٹیاں اور بیٹے دونوں جب اپنی اپنی ازدواجی زندگیوں اور رشتوں میں داخل ہوں گے تو اپنے رشتوں اور گھروں کو, اپنی زندگیوں کو باغ و بہار بنایں گے- انشاءاللہ-