چکن منقہ بنانے کا طریقہ

شاہی حلیم خاص بنانے کا طریقہ
April 28, 2021
چکن زیرہ قورمہ بنانے کا طریقہ
April 29, 2021

چکن منقہ بنانے کا طریقہ

اشیاء:
بڑا چوزہ ایک عدد
دہی آدھ پاو¿
ادرک ایک گانٹھ
لونگ تین عدد
پیاز دو پوتھیاں
لال مرچ ایک چمچ
ہلدی ایک چمچ
گرم مصالحہ ایک چمچ
پسا ہوا زیرہ ایک چمچ
ہری مرچ تین عدد
منقہ بارہ دانے
ہرا دھنیا ایک گڈی
زیرہ پسا ہوا آدھ بڑا چمچ
نمک حسب ذائقہ
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
پیاز کو خوب باریک کتر کر ہری مرچوں کو بھی بہت باریک کتر لیجئے۔ چوزے کو صاف کر کے اسے مناسب ٹکڑوں میں کاٹیں۔ پتیلی میں گھی کڑ کڑا کر اس میں دہی پیاز اور پسا ہوا سب مصالحہ بھونیے اس میں چوزے کے ٹکڑے چھوڑ دیجئے اور انہیں اتنا بھونیے کہ خوب لال ہو جائیں اس کے بعد پتیلی میں گرم مصالحہ، زیرہ، ہلدی ، نمک، دوہری مرچیں، ایک پیالی پانی سمیت ڈال دیجئے۔ آنچ دھیمی رکھیے۔ جب سالن تیار ہو جائے تو حسب پسند گاڑھا گاڑھا شوربہ رکھ کر اتار لیں۔