پوٹیٹو گارلک پیزا بنانے کا طریقہ

چکن تکہ پائی بنانے کا طریقہ
May 20, 2021
سینڈوچ چپاتی بنانے کا طریقہ
May 25, 2021

پوٹیٹو گارلک پیزا بنانے کا طریقہ

تیاری کا مکمل وقت
20 منٹ
پکانے کا وقت
40 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
4 افراد
اجزاء
1 میدہ دو پیالی
2 آلو دو عدد درمیانے
3 نمک حسب ذائقہ
4 لہسن کے جوئے چار سے چھ عدد
5 کالی مرچ گدری پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
6 خشک خمیر ایک چائے کا چمچ
7 دودھ ایک پیالی
8 چینی ایک چائے کا چمچ
9 زیتون دس سے پندرہ عدد
10 شملہ مرچ حسب پسند
11 چیڈر چیز تین چوتھائی پیالی
12 موزریلا چیز آدھی پیالی
13 اجوائن آدھا چائے کا چمچ
14 کٹی ہوئی لال مرچ حسب پسند
15 کوکنگ آئل حسب ضرورت
تیار کرنے کی ترکیب
1آدھی پیالی نیم گرم دودھ میں خمیر اور چینی ڈال کر ڈھک کر رکھ دیں۔لہسن کے جوو¿ں کو باریک کاٹیں اور ہلکی آنچ پر توے پر پھیلا کر سنہری سینک لیں۔
2میدے میں چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل،نمک اور خمیر ملا ہوا دودھ ڈال کر نرم گوندھ لیں اور ڈھک کر گرم جگہ پر رکھ دیں۔
3آلوو¿ں کو ابال کر میش کر لیں اور اس میں نمک،دو لہسن کے جوئے(سنکے ہوئے)کالی مرچ،آدھی پیالی دودھ اور دونوں کش کئے ہوئے چیز ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
4گندھا ہوا میدہ جب اچھی طرح پھول جائے تو اس کی پتلی چپاتی بیل کر چکنے کئے ہوئے پیزا پین میں لگا دیں۔اس پر پہلے آلو کا پیسٹ لگائیں پھر لہسن کے جوئے،باریک کٹے ہوئے زیتون اور شملہ مرچ پھیلا کر رکھیں۔
5کٹی ہوئی لال مرچ،اجوائن اور دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل چھڑک کر پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 180C پر رکھ دیں۔6
پندرہ سے بیس منٹ بعد اچھی طرح سنہری ہونے پر اوون سے نکال لیں۔