سینڈوچ چپاتی بنانے کا طریقہ

پوٹیٹو گارلک پیزا بنانے کا طریقہ
May 25, 2021
اسپیشل بھیل
اسپیشل بھیل پوری بنانے کا طریقہ
May 28, 2021

سینڈوچ چپاتی بنانے کا طریقہ

تیاری کا مکمل وقت
15 منٹ
پکانے کا وقت

25 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
3 افراد
اجزائ
1 چپاتیاں چھ عدد
2 چکن بریسٹ ایک عدد
3 مکس سبزیاں ایک پیالی
4 نمک حسب ذائقہ
5 کچلا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
6 پیاز ایک عدد درمیانی
7 چکن پاوڈر ایک کھانے کا چمچ
8 چیڈر چیز آدھی پیالی
9 کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
10 سویا ساس دو کھانے کے چمچ
11 دہی آدھی پیالی
12 کوکنگ آئل حسب ضرورت
تیار کرنے کی ترکیب
1دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں چوپ کی ہوئی پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔
2پھر اس میں لہسن،نمک اور باریک کٹا ہوا چکن بریسٹ ڈال کر ڈھک دیں۔
3جب چکن کا اپنا پانی خشک ہو جائے تو اس میں ایک چائے کا چمچ چکن پاو¿ڈر‘آدھا چمچ کالی مرچ اور دہی ڈال کر تیز آنچ پر کچلتے ہوئے بھون لیں۔
4مٹر،گاجر،بھٹے کے دانے،بروکولی اور آلو کے چھوٹے ٹکڑوں کو ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل میں نمک،کالی مرچ،سویا ساس اور چکن پاوڈر کے ساتھ ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔
5جب سبزیاں گلنے پر آجائیں تو انہیں اچھی طرح فرائی کرکے چولہے سے اتار لیں۔
6چھوٹے سائز کی چپاتیاں لے کر ایک چپاتی پر چکن کا مکسچر رکھیں،پھر کش کیا ہوا چیز ڈالیں۔
7اس پر دوسری چپاتی رکھ کر اس پر سبزیاں رکھ کر پھر سے چیز ڈالیں۔
8اسی طرح سے تمام چپاتیوں کی تہہ لگا کر انہیں چکنے کئے ہوئے فرائنگ پین میں ڈال کر ڈھک دیں۔
9گرم ہونے سے چیز پگھل کر چپاتیوں کو سینڈوچ کی طرح آپس میں یکجا کر دے گا۔
10اس کو پلیٹ میں نکال کر پیزا کی طرح سلائسز کاٹ لیں۔