اسپیشل بھیل پوری بنانے کا طریقہ

سینڈوچ چپاتی بنانے کا طریقہ
May 25, 2021
راجستھانی مٹن قورمہ بنانے کا طریقہ
May 28, 2021

اسپیشل بھیل پوری بنانے کا طریقہ

اسپیشل بھیل

تیاری کا مکمل وقت
20 منٹ
پکانے کا وقت
30 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
4 افراد
اجزائ
1 کالے چنے ایک پیالی
2 آلو ایک عدد درمیانہ
3 بھیل پوری مکس ڈیڑھ پیالی
4 نمک حسب ذائقہ
5 پیاز دو عدد درمیانی
6 چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
7 ہری مرچیں دو سے تین عدد
8 ہرا دھنیا حسب پسند
9 کوکنگ آئل حسب ضرورت
تیار کرنے کی ترکیب
1ایک پیاز کو بالکل باریک چوپ کر لیں،چنے اور آلو کو ابال کر گلا لیں۔
2ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل میں پیاز کو ہلکا سا فرائی کریں،پھر اس میں آلو کے چھوٹے ٹکڑے،چنے اور چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔چولہے سے اتار کر ڈش میں نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔
3پیاز،ہری مرچیں اور ہرا دھنیا باریک چوپ کر کے ملا لیں اور ہلکا سا نمک چھڑک کر اسے بھیل پوری مکس (سیو،مرمرے،چنے کی فرائی دال وغیرہ) میں ملا لیں۔
4آخر میں اس مکسچر کو چنے والی ڈش میں ڈال کر ملا لیں۔
5ہری چٹنی اور میٹھی چٹنی کے ساتھ اس مزیدار بھیل پوری کا لطف اٹھائیں۔