منی ایپل پائی بنانے کا طریقہ

باربی کیو اچاری بوٹی بنانے کا طریقہ
March 19, 2021
روسٹ چکن شان ڈونگ سٹائل بنانے کا طریقہ
March 30, 2021

منی ایپل پائی بنانے کا طریقہ

تیاری کا مکمل وقت
15 منٹ
پکانے کا وقت
30 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
4 افراد
اجزاء
1 سخت ہرے سیب چار سے چھ عدد
2 پف پیسٹری حسب ضرورت
3 نمک ایک چٹکی
4 براون شوگر تین کھانے کے چمچ
5 فریش کریم چار کھانے کے چمچ
6 اخروٹ کی گری آدھی پیالی
7 انڈے کی زردی ایک عدد
8 لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
9 مارجرین یا مکھن دو کھانے کے چمچ
10 کوکنگ آئل حسب ضرورت
تیار کرنے کا طریقہ
1سیبوں کو صاف دھو کر اوپر سے قتلہ کاٹ لیں اور احتیاط سے اندر سے گودا نکال لیں۔سیب کے اندر لیموں کا رس اور نمک چھڑک دیں۔
2سیب کے گودے کو پیالے میں رکھ کر اس پر براو¿ن شوگر،مارجرین یا مکھن،کریم اور اخروٹ کی گری کے چھوٹے ٹکڑے ڈال کر ملا لیں اور اس مکسچر کو سیبوں کے اندر بھر دیں۔
3پف پیسٹری کو خشک میدہ چھڑک کر بیلیں اور اس کی پٹیاں کاٹ لیں۔4سیب کو اوپر سے ان پٹیوں سے اچھی طرح کور کر دیں۔سیب کے درمیان میں کٹ لگا لیں تاکہ اسٹیم نکال سکے۔
5انڈے کی زردی کو پھینٹ کر برش کی مدد سے پف پیسٹری کی پٹیوں پر لگا دیں اور بیکنگ پین میں تھوڑا سا پانی ڈال کر ان سیبوں کو رکھ دیں۔
6اس ڈش کو اوپر سے المونیم فوائل سے اچھی طرح کور کر دیں اور پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 180C پر پچیس سے تیس منٹ کے لئے بیک کر لیں۔فوائل کھول کر پانچ سے سات منٹ گرل جلا کر رکھیں تاکہ اوپر سے بھی اچھی طرح سنہری ہو جائے۔