راجستھانی مٹن قورمہ بنانے کا طریقہ

اسپیشل بھیل
اسپیشل بھیل پوری بنانے کا طریقہ
May 28, 2021
بیف پارچے مصالحہ بنانے کا طریقہ
May 29, 2021

راجستھانی مٹن قورمہ بنانے کا طریقہ

تیاری کا مکمل وقت
15 منٹ
پکانے کا وقت
60 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
6 افراد
اجزاء

1 مٹن 500 گرام
2 تیل 100ملی لیٹر
3 لانگیں 10 عدد
4 پیاز (باریک کٹے ہوئے) ایک کپ
5 ادرک (پسا ہوا)
3 کھانے کے چمچ
6 لہسن (پسا ہوا) 3 کھانے کے چمچ
7 کشمیری مرچیں (پیسٹ) 4 کھانے کے چمچ
8 نمک حسب ذائقہ9 دہی 1.5 کپ
10 لہسن (کٹا ہوا) 2 کھانے کے چمچ
11 گھی 2 کھانے کے چمچ
12 کوئلہ ایک چھوٹا ٹکڑا

تیار کرنے کی ترکیب
1ایک پین میں گھی گرم کر کے اس میں لونگیں ڈال دیں اور جب وہ کڑکڑانے لگیں تو اس میں پیاز شامل کر دیں
2پیاز براو¿ن ہوجائیں تو اس میں مٹن ڈال کر پانچ منٹ تک بھون لیں
3لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کریں اور پانچ منٹ تک بھوننے کے بعد کشمیری مرچوں کا پیسٹ اور نمک ڈال کر مزید دو منٹ تک بھونیں
4اس دوران چولھے کی آنچ زیادہ تیز نہیں ہونی چاہیے
5پھینٹا ہوا دہی مٹن میں شامل کر کے قدرے تیز پر چمچ چلائیں اور جب دہی کاپانی ابلنے لگے تو آنچ مدھم کر کے مٹن کو پکنے دیں
6اگر اس دوران ضرورت محسوس ہو تو آپ مزید پانی یا یخنی شامل کر سکتی ہیں
7جب مٹن پک کر تیار ہوجائے تو ایک الگ پین میں ایک کھانے کا چمچ گھی اور لہسن ڈال کر گرم کریں
8جب لہسن براو¿ن ہوجائے تو مٹن کو بگھار لگا دیں
9کوئلے چولھے پر اچھی طرح سلگا کر ایک صاف کپ میں رکھیں اور یہ کپ مٹن مصالحے کے اندر رکھ دیں
10کوئلے کے اوپر ایک کھانے کا چمچ گھی کا ڈالیں اور پین کو فوراََ ڈھک دیں تاکہ دھواں باہر نہ نکل پائے113منٹ کے بعد کوئلہ اور کپ پین سے باہر نکال کر مٹن دوبارہ گرم کر کے سرو کریں