رس ملائی بنانے کا طریقہ

بیف پارچے مصالحہ بنانے کا طریقہ
May 29, 2021
سوجی کا حلوہ بنانے کا طریقہ
June 2, 2021

رس ملائی بنانے کا طریقہ

تیاری کا مکمل وقت
15 منٹ
پکانے کا وقت

35 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
2 افراد
اجزاء
1 خشک دودھ 1کپ
2 انڈاپھینٹاہوا 1عدد
3 تیل 4-3کھانے کے چمچے
4 بیکنگ پاو¿ڈر 1/4چائے کا چمچہ
5 دودھ 1لیٹر
6 چینی 1کپ
7 پستہ بادام 15-10دانے8
تیار کرنے کی ترکیب

1خشک دودھ ،انڈا ،بیکنگ پاو¿ڈر اور تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ جب مکس ہو جائے تو اس کی بالز بنالیں۔
2ایک دیگچی میں دودھ ابال لیں اور ساتھ چینی شامل کردیں۔
3دس سے بارہ منٹ پکائیں اور گاڑھا کرلیں۔اس کے بعد وہ بالز شامل کرلیں۔
4ان رس ملائیوں کے ساتھ مزید5منٹ پکائیں اور پھر ٹھنڈا کرلیں۔
5اب ایک پیالے میں نکال کر پستہ بادام سے گارنش کرلیں اور سروکریں۔