ریشمی کباب بریانی بنانے کا طریقہ

ٹماٹر مرغ بنانے کا طریقہ
April 21, 2021
دیگی بریانی بنانے کا طریقہ
April 22, 2021

ریشمی کباب بریانی بنانے کا طریقہ

تیاری کا مکمل وقت
20 منٹ
پکانے کا وقت

45 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد
اجزائ
1 چکن آدھا کلو
2 چاول ڈیڑھ پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
5 پیاز دو عدد درمیانی
6 پسی ہوئی کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ
7 بادام چھ سے آٹھ عدد
8 فریش کریم چار کھانے کے چمچ
9 دہی آدھی پیالی
10 ہری مرچیں چھ سے آٹھ عدد
11 ہرا دھنیا آدھی گٹھی
12 زردے کا رنگ ایک چٹکی
13 دودھ چار کھانے کے چمچ
14 کوکنگ آئل آدھی پیالی

تیار کرنے کی ترکیب

1پیاز،ہرا دھنیا اور ہری مرچوں کو باریک چوپ کر لیں،بادام کو باریک پیس لیں۔
2دہی میں ادرک لہسن،نمک،کالی مرچ،چوپ کیا ہوا مصالحہ،بادام اور کریم ملا لیں۔چکن کی بوٹیوں کو صاف دھو کر خشک کر لیں اور اس مصالحے سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔

3آدھے گھنٹے کے بعد چکن کی بوٹیوں کو میرینیشن سے نکال کر گرم گرل پین پر ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر گرل کر لیں۔4
تھوڑی سی ٹھنڈی ہونے پر چاپر میں پیس لیں اور ان کے لمبے لمبے کباب بنا لیں۔
5پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں بچے ہوئے میرینیشن کو اچھی طرح گھی علیحدہ ہونے تک بھون لیں،پھر اس میں تیار کئے ہوئے کباب رکھ کر دم پر رکھ دیں۔