سکول کھلنے پرعمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما پریشان

سمندری طوفان سیلی نے امریکہ میں تباہی مچا دی
September 17, 2020
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 22 تعلیمی ادارے بند
September 17, 2020

سکول کھلنے پرعمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما پریشان

برطانیہ میں لاک ڈاﺅن ختم ہونے کے بعد سکول کھلنے پر وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ ابھی تک عالمی وبا کا خطرہ درپیش ہے ۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ برطانیہ میں لاک ڈاﺅن کے بعد سکول کھل گئے ہیں مگر میں خود بہت سے بچوں کو جانتی ہوں جنہیں سکول سے واپس گھر بھیجا گیا ہے کیونکہ انہیں نزلہ زکام جیسی علامات تھیں
علامات ظاہر ہونے پر بچوں کو 2 ہفتے کے لیے قرنطینہ کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہےاور ساتھ ہی ان کے والدین کو بھی ان سے الگ تھلگ رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔

انہوں نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’چونکہ ہمارے پاس کوئی ٹیسٹنگ سہولت موجود نہیں ہے تو یہ جاننے کا کوئی طریقہ نہیں کہ وہ علامات کورونا وائرس کی ہیں یا پھر سردی کی وجہ سے نزلہ زکام ہورہا ہے۔‘جمائما کے ٹوئٹ پر مدیحہ انصاری نامی صارف نے ان سے سوال کیا کہ اگرچہ ٹیسٹنگ سہولت دستیاب ہیں، اگر علامات پر شبہ ہے تو کیا نیشنل ہیلتھ سروسز آپ کے دروازے پر کِٹ بھیج سکتا ہے؟