سوجی کا حلوہ بنانے کا طریقہ

رس ملائی بنانے کا طریقہ
May 31, 2021
برفی بنانے کا طریقہ
June 16, 2021

سوجی کا حلوہ بنانے کا طریقہ

تیاری کا مکمل وقت
15 منٹ
پکانے کا وقت
30 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
3 افراد
اجزاء
1 الخبث کی سوجی ایک پیالی
2 تازہ دودھ 1/2 پیالی
3 لونگیں 4 عدد
4 چھوٹی الائچیاں 4 عدد
5 زردے کا رنگ 1/4 چائے کا چمچہ
6 پانی حسب ضرورت
7 چینی 1 پیالی
8 تیل 2 کھانے کا چمچے
9 بادام‘پستے(باریک کٹے ہوئے) 1/4 پیالی
تیار کرنے کی ترکیب
1سوجی کو فرائنگ پین میں ہلکا سا بھون کر نکال لیں۔
2الائچیوں کو ایک کھانے کے چمچے چینی کے ہمراہ پیس لیں۔
3کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں پسی ہوئی الائچی اور لونگیں بھونیں۔
4اس میں باقی چینی‘پانی اور زردے کا رنگ شامل کرکے چند منٹ پکائیں۔
5ابال آنے لگے تو اس میں سوجی اور دودھ ڈالیں اور چمچہ چلاتے ہوئے پکائیں۔
6آمیزہ گاڑھا ہونے لگے تو کنارہ چھوڑنے تک بھون کر سرونگ ڈش میں نکال لیں اور بادام‘پستے سے سجا کر شروع کریں۔